سندھ میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

Aug 24, 2021 | 22:29:PM
سندھ میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر طلعت مہیسر پی ٹی آئی سندھ کی صوبائی کابینہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ڈاکٹر طلعت مہیسر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، کچھ عرصہ قبل پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے ناراضگی کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، آج دوبارہ تحریک انصاف کو الوداع کر کہ پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے، طلعت مہیسر رکن سندھ اسمبلی رفیق مہیسر کے بھائی اور وفاقی وزیر مرحوم حاجی ظفر لغاری کے داماد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریڈ 22 کی اسامیوں پر گریڈ 21 کے افسر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری