عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیز پرمبنی ٹریول ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیز پرمبنی ٹریول ایڈوائزری جاری، سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے، ویکسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قرار۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیز پرمبنی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ،سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ائرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے،ویکیسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئےمنظورشدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوزپرمبنی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔منظورشدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا،فائزر،موڈرنا اورجانسن اینڈجانسن شامل ہیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی مکمل ڈوزکا سرٹیفکیٹ سعودی ائرپورٹس پرمتعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا،مسافرکی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آررپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی