(24 نیوز)مسلم لیگ ن سندھ میں استعفوں کی صورت میں مفتاح اسماعیل سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔مزید چار استعفوں کے ساتھ اب تک نو عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل سے اظہار یکجہتی کیلئے وائس چئیرمین عبداللطیف نیازی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ جنرل سیکریٹری ضلع غربی سردار محمد نذیر نے بھی استعفا دے دیاہے۔ اس کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی ظہیر جہانگیری مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کیماڑی راجہ عمران بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ن لیگ کے پانچ رہنما بھی اپنے استعفے دے چکے ہیں۔ن لیگ سندھ کے اب تک نو عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں ۔