امریکا کاافغانستان سےانخلاکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ

Aug 24, 2021 | 23:59:PM

(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سےانخلاکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا،برطانیہ کے وزیر اعظم نے افغانستان سے 31 اگست کے بعد بھی محفوظ انخلا پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کےاہلکار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا 31اگست تک مکمل کرلیا جائےگا۔دوسری طرف برطانیہ کے وزیر اعظم نے جی سیون کے مشاورتی اجلاس کے بعد افغانستان سے 31 اگست کے بعد بھی محفوظ انخلا پر زور دیا ہے۔ اجلاس کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس کہتے ہیں جس پہلی شرط پر ہم اصرار کر رہے ہیں وہ یہ کہ 31 اگست تک انخلا کے ابتدائی مرحلے کے بعد ان افراد کو محفوظ راستہ دینا چاہیے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا جی سیون نے افغانستان سے انخلا کے لیے ’مشترکہ حکمت عملی‘ اپنانے پر صرف اتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ طالبان کے ساتھ رابطے کے لئے ایک ’روڈ میپ‘ بھی بنایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ  برطانیہ نے اب تک 57 پروازوں کے ذریعے9ہزار افراد کو کابل سے نکالا ہے۔’ہم آخری حد تک جائیں گے اورافغانستان سے مزید ہزاروں افراد کو نکالیں گے۔ادھر امریکی فوج کے میجر جنرل ولیم ہانک ٹیلر کاکہناہے جولائی سے لے کر اب تک امریکہ نے افغانستان سے 63900 افراد کا انخلا ممکن بنایا ہے، جن میں امریکی اور نیٹو کے افراد سمیت افغانستان کے عام شہری بھی شامل ہیں۔امریکی فوجی افسر کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے ہر 45 منٹ بعد ایک طیارہ پرواز بھر رہا ہے۔ ہم مزید افراد کے انخلا کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان خواتین کے  حقوق کے لیے پریشان بھارت میں عورتوں سے سلوک کی ایک جھلک۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں