پی ٹی آئی کے اہم رہنماء قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ پر پیش آیا، ماجد ستی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، فائرنگ کی وجوہات تاحال سمنے نہیں آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم وزیر کے پنجاب حکومت پر تحفظات
خیال رہے کچھ روزقبل کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کو قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی تھی۔