عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Aug 24, 2022 | 10:37:AM
الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی
کیپشن: عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن ٹربیونل نے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی اپیل منظور کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے بتا دیا

دوسری جانب الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 118 سے امیدوار شذرہ منصب کھرل کی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

ٹربیونل میں الیکشن کمیشن کے نمائندے، تحریک انصاف کے سینٹر بریسٹر سید علی ظفر سمیت دیگر جبکہ درخواست گزار کی جانب سے خالد اسحاق، منصور اعوان ایڈوکیٹ ہیش ہوئے۔

الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔