اسلام آباد ہائیکورٹ: شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

Aug 24, 2022 | 11:00:AM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز گل اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے، اخراج مقدمہ سے متعلق 2012 کا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی ہے، آپ اس سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ لیں۔

شہباز گل کے وکیل شعیب شاہین نے شہباز گل کے ٹرانسکرپرپٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کر دی۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ آرڈر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی جائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں دو ہفتے نہیں ہونگا۔ پراسیکیوشن نے بھی اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں