فواد چودھری نے اپنے ہی صوبائی وزیر کو نشانے پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اپنی حکومت سے ناراض ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومت پر برس پڑے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی اور پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں۔ کیا عمران خان فون اٹھا کر کہے کہ پرچے کرو، یہ کرو، وہ کرو۔پنجاب حکومت کو ہماری پارِی کی اسٹیبلشمنٹ کی آوازبھی سن کر چلنا پڑے گا، اگر آپ اس آواز کو نظر انداز کریں گے تو اس کے بھی نتائج ہیں۔ عمران خان اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے بلکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لسبیلہ (ہیلی کاپٹر) حادثے پر ہمارے لوگوں نے شہدا کے لیے دعاؤں کے لاکھوں ٹویٹ کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے جوڑنا سرا سر زیادتی ہے کیونکہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ پارٹی رہنما توہین عدالت سے ڈرتے ہیں،اس لیے باہر نہیں نکلے جبکہ شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال جانے والوں کو پولیس افسر نے مقدمات کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی۔
ضرور پڑھیں :آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس
انہوں نے کہا کہ شہبازگل کوپہلےدن سی آئی اےتھانےمیں رکھا گیا اور پھر اُن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، شہبازگل نے پہلے دن ہی مجسٹریٹ کےسامنےقمیص اٹھا کرتشدد کے نشانات دکھائے تھے۔شہبازگل کی آنکھوں پرپٹی تھی، اس لیے وہ تشدد کرنے والوں کی شناخت نہیں کرسکے، پولیس یا کسی بھی ادارے کی جانب سے تفتیش کامطلب لوگوں کی تذلیل کرنانہیں ہوتا، ہمیں اس روایت کو ختم کرنا ہوگا۔