توہین عدالت کیس، عمران خان کو عدالت نے نوٹس جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری،عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے توہین آمیز جملے عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں عمران خان نے کہا تھا ’’اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں‘‘۔ عمران خان نے مزید کہا تھا ’’آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے‘‘۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا جج کو دھمکی دینےکا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے، ان کا توہین آمیز بیان بادی النظر میں عوام کے عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے، بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عمران خان نے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کے بیان نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
علاوہ ازیں اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کابڑ ااقدم، ویڈیو وائرل ہو گئی