دہشتگردی کا مقدمہ: عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

Aug 24, 2022 | 11:42:AM
سابق وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: دہشتگردی کا مقدمہ: عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں نے عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔ سیف اللہ نیازی، علی اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید، صداقت عباسی اور شہزاد وسیم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے، مقدمہ میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، ریلی پرامن تھی پورے پاکستان نے دیکھا، صرف انتقام کے لیے مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔

خیا رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریلی نکالنے پر تھانہ آبپارہ میں 22 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔