مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دکھ کی گھڑی میں سیلاب متاثرین اکیلے نہیں،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا،مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں،تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں اور جتنا ہو سکے ان کی مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم مشکل میں پھنس گئے