بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، عدالت کا بڑا حکم آگیا

Aug 24, 2022 | 12:10:PM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف درخواستوں پر فیول ایڈجسمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کا مقدمہ: عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور لیسکو سمیت دیگرز فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں