(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر، وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام امپورٹڈگاڑیوں پرڈیوٹی 70 سےبڑھاکر 100فیصدکردی جبکہ امپورٹڈباتھ روم فیٹنگزپرڈیوٹی 30سےبڑھاکر 49فیصدکردی گئی، امپورٹڈگوشت اور مچھلی پرریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی ہے۔
امپورٹڈجام اور جیلی پرڈیوٹی 20 سے بڑھاکر 49فیصد، امپورٹڈچاکلیٹ، کوکو پاؤڈر پر 10سےبڑھاکر 49 فیصد، امپورٹڈ دلیہ ، آٹے پرڈیوٹی10سےبڑھاکر 35 فیصد، برانڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پرڈیوٹی 20سے بڑھاکر 74فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا