توہین عدالت کیس :سابق ججوں نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق ججوں اور ماہرین آئین و قانون نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا ۔ کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے اور کیس لڑتے ہیں تو ان کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور غیرمشروط معافی مانگیں۔ماہرِ قانون شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسز میں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے، اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے کیوں کہ اس میں ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔
ضرور پڑھیں :شہباز گل پر کہاں کہاں تشدد ہوا؟عدالت نے فیصلہ سنادیا
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید کہتی ہیں کہ عمران خان خطرے میں پڑسکتے ہیں، اس کا انہیں بہت نقصان ہوگا، اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے، اگر معمولی سی سزا بھی ہوئی تو خود بخود نااہل ہوجائیں گے۔