پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: حکومتی ادارے کو اہم ثبوت مل گیا

Aug 24, 2022 | 14:06:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے 25 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزکشن کا پتہ چلا لیا۔

ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والی کمپنی گروپ ایم کے سی ای او کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، عدالت کا بڑا حکم آگیا

ایف آئی اے کے مطابق گروپ ایم کی جانب سے 2013 میں پانچ ماہ کے دوران پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کیں گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی رقم گروپ ایم کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

 ایف آئی اے نے گروپ ایم کے سی ای او کو 25 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ٹیمپل روڈ طلب کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں