کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جب کہ یہ الیکشن 28 اگست کو ہونے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:روپیہ پھر کمزور ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتکابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کردیئے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا آج دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔