(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ پارٹی کا انتخاب کرنے لگیں۔ خیبرپختونخوا سے جے یو آئی (ف) کو جھٹکا جبکہ پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سے جمعیت علما اسلام (ف) کے اہم رہنما جان عالم خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جان عالم خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر فضل محمود خان اور سابق ایم این ایز بھی موجود تھے۔