(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ میں امیری دیوان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، امیری گارڈز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شہباز شریف کا استقبال کیا،شہباز شریف کی قطر کے دیوان امیری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف آج دوحہ میں 974 سٹیڈیم (جہاں فیفا ورلڈ کپ 2023 منعقد ہو گا) کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم کو سٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
علاوہ ازیں قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف آج چیئرمین قطر بزنس مین ایسوسی ایشن اور سی ای او قطر ایئر ویز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ایک اوربڑاجھٹکا