پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست میں اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑی کامیابی: اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل
قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ ہم اس کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر فیصلہ دیا۔
تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی مخالف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا کردار صرف ایک اطلاع دینے والے کا ہے، وہ کیس سن تو سکتے ہیں لیکن فریق نہیں بن سکتے، مجھے اکبر ایس بابر کی فریق بننے والی درخواست کی کاپی دیں، میں اکبر ایس بابر کی درخواست پر جواب جمع کراؤں گا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست پر جواب آجائے پھر دیکھیں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ اکبر ایس بابر کی درخواست کو فریق بنانا ہے یا نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔