(24 نیوز)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، قطر سے ایل پی درآمد کرنے کیلئے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات کی،مصدق ملک کاکہناتھا کہ قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ،قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، قطر سے ایل پی درآمد کرنے کیلئے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا : پرویز الہیٰ