بارشوں نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ 40 سال کی تاریخ میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس مرتبہ ہو چکی ہیں، یہ عذاب دنیا کے صنعتی ممالک کی وجہ سے آیا ہوا ہے ہم تو اس کا شکار ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب میں ڈوبے لوگ سب کی توجہ کے منتظر ہیں، 40 سال کی تاریخ میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس مرتبہ ہو چکی ہیں، بارشوں کا تسلسل بڑھ رہا ہے، رک نہیں رہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر کا کہناتھا کہ صوبائی حکومتیں اور عالمی ادارے بھی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، یہ عذاب دنیا کے صنعتی ممالک کی وجہ سے آیا ہوا ہے تو تو اس کا شکار ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت 15 لاکھ خاندان متاثر ہوئے ہیں، صرف سندھ میں ایک لاکھ خیمے درکار ہیں ۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سیلاب متاثرہ افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان امداد کررہے ہیں، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم پہنچا رہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ سندھ کو بحالی کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 4 سو ارب روپے درکار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی