حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔
کے الیکٹرک ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردئیے ہیںجس سے ملک بھر کے ایک کروڑ ستر لاکھ صارفین کو بائیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ وفاقی توانائی نے تاجروں کوبجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کی نوید بھی سنا دی۔
پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے صارفین کو اوور بلنگ کے مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ اگست کے مہینے میں جولائی کے جو بل آئے پورے ملک میں اس پر احتجاج ہوا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جون کا فیول سرچارج جولائی کے بلوں میں لگا، جو عذاب عمرانی کا نتیجہ ہے۔
وزیر توانائی نے کہاکہ صارفین کے ریلیف کیلئے اقدامات کئے ہیں، اکتوبر سے بلوں میں کمی آنا شروع ہوجائےگی۔ان کاکہناتھا کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا مشن ہے،1320 میگا واٹ کا شنگھائی الیکٹرک کا تھر کول منصوبہ شروع ہونے جارہاہے،خرم دستگیر نے کہاکہ سستی بجلی کیلئے نیوکلر، سولر، تھر کول سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا،مصدق ملک