(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب کر لئے گئے،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے درخواست کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دلائل دیں،عدالت نے کہاکہ ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے کا بنیادی سوال ہے،سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پر درخواست گزار کی معاونت کریں ۔
اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا