عمران خان کیخلاف مقدمات پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

Aug 24, 2022 | 19:45:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادپیش کی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے5 وزرا کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ عمران خان پر بے جا اور غیرقانونی مقدمات ختم کئے جائیں ،عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں کریں ،قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عمران خان پر مقدمات فوری ختم کئے جائیں ،حکومت کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظورکر لی گئی، قرارداد اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پیش کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب

مزیدخبریں