اسحاق ڈار کی اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Aug 24, 2022 | 20:03:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
 جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب

مزیدخبریں