(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات انتہائی اچھی اور سود مند رہی، پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکر گزار ہوں، دوطرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت کی نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق ہوا۔
قبل ازیں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں، اس سے پہلے جب وزیراعظم کا قطر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہی دیوان امیری میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دوحہ میں وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد، مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، جس میں قطر نے پاکستان میں فوری طور پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، قطر مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالرکی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ قطر کی کراچی، اسلام آباد ایئرپورٹس پرسرمایہ کاری میں دلچسپی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب