(24 نیوز)پاکستان میں سیلابی صورتحال میں دوست ممالک میدان میں آگئے،چین نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا۔
چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فوری 25 ہزار مزید ٹینٹ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹینٹ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو دیئے جائیں گے،چین نے کہاکہ مشکل گھڑی میں پاکستان میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں مزید ضروری اشیا بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر