سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، چودھری شجاعت

Aug 24, 2022 | 22:05:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں، سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین کی مدد کریں ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے بلوچستان کے پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے، چودھری شجاعت نے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں، سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین کی مدد کریں ،سربراہ ق لیگ کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف مقدمات پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

مزیدخبریں