عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

Aug 24, 2022 | 23:03:PM
لاہور ہائیکورٹ، جسٹس شاہد وحید، الیکشن اپیلٹ ٹریبونل، عمران خان، اپیل منظور،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل منظورکرتے ہوئے انہیں این اے 108 فیصل آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل نے این اے 118 ننکانہ سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد اور این اے 118 ننکانہ سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفرپیش ہوئے جبکہ امیدوار شذررہ منصب کھرل کی جانب سے منصور اعوان اورخالد اسحاق پیش ہوئے۔ وکیل کا مو¿قف تھا کہ عمران خان نے اپنے اور اہلیہ کی ڈیکلریشن میں ان اشیا کا ذکر نہیں کیا جو توشہ خانہ سے لی گئیں۔ ٹربیونل نے قراردیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ اشیا عطیہ کر دی ہوں۔ اس لئے اثاثوں میں ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کی اپیل مسترد کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب