میزائل فائر کرنے کا واقعہ،پاکستان نے انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے پانچ ماہ قبل میزائل فائر کرنے کے واقعے کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی سپرسونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان کاکہناہے کہ بھارت کے میزائل فائر کرنے کے غیر ذمہ دار اقدام پر افسران کو سزائیں غیر تسلی بخش،ناقص اور ناکافی ہیں،بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھاکہ بھارت سٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے نیچے چھپا نہیں سکتا،بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کیلئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے، ترجمان نے کہاکہ 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کرکے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا،پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دار جوہری ریاست کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی