چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں: نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک آرمی کو شاباش، انتظامیہ کو شاباش، اور مقامی لوگوں کو بھی شاباش، جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ ڈالا ہے سب کو شاباش، ہمارے ملک کے عوام کے علاوہ ساری دنیا کی نظریں اس جانب متوجہ تھیں، سارا میڈیا اس کو دکھا رہا تھا، پاک فوج نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق عدالت سے آنے والے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کھوسہ، اعجاز الحسن، شیخ عظمت سعید اور ان کے ساتھ شامل پانچویں جج اسی بات پر لگے ہوئے تھے کہ نواز شریف کو اندر بھی کرنا ہے، نااہل بھی کرنا ہے اور حکومت بھی ختم کرنی ہے، کیا کچھ نہیں کیا ہمارے خلاف۔ اب کے اداروں کے اندر سے گواہیاں بھی آ رہی ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ آج بھی چیف جسٹس القادر ٹرسٹ اور دیگر عربوں روپے کرپشن کی چوری پکڑے جانے کے باوجود اس شخس کو بچانے کے لئے سر گرم ہیں۔ اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے پر لگے ہوئے تھے لیکن آج کے چیف جسٹس عمران کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جو کہ جانتے ہیں کہ یہ بندہ کرپٹ ہے اس نے پاکستان کو تباہ کیا، معیشت کو تباہ کیا، غنڈہ گردی سکھائی، کلچر کو تباہ کیا، قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا، پاکسان کے دستور کو بار بار توڑا، اپوزیشن سے جو سلوک وہ بھی واضح ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور حکومت کے علاوہ جب یہ اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے سوائے دھرنوں کے کچھ نہیں کیا لیکن اللہ کا شکر ہے ہم اس کے باوجود بہت کام کر گئے۔ جب یہ وزیراعظم بنے ہیں تو امریکہ جا کر کہتے تھے کہ نواز شریف کی جیل میں سے پنکھے اترواؤں گا، دھرنوں میں کہتے تھے کہ نواز شریف کے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر کھینچوں گا۔ ساری باتیں ریکارڈ کا حصہ ہیں طاہر القادری کے ساتھ مل کر جو کچھ کہا اور کیا اب بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑے صوبے میں زلزلے کے شدید جھٹکے
عمران کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہا ہے مجھے افسوس ہوتا ہے ایسے لوگوں پر جو جانتے بوجتے ہوئے کہ بندہ بھی کرپٹ ہے پھر بھی بچایا جا رہا ہے، سبھی جانتے ہیں کہ اس کو لانے والا جنرل باجوہ تھا، جنرل فیض حمید تھا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار یہ کہتے ہوئے ریکارڈ میں ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ہم نے جیل میں ڈالنا ہے باہر نہیں آنے دینا اور عمران کو لانا ہے یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے۔
بعد ازاں قائد مسلم لیگ ن نے ان لوگوں سے متعلق بتایا کہ وہ لوگ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے۔