9بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 24, 2023 | 09:22:AM

1۔۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توشہ خانہ کیس آج سننے کاحکم دے دیا، ہائیکورٹ صبح 10بجے کیس سنے، دوپہر 1بجے ہم سماعت کریں گے۔چیف جسٹس کےریمارکس۔کہا توشہ خانہ کیس کافیصلہ جلدبازی میں دیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو جواب کامناسب وقت نہیں دیا۔ بادی النظرمیں ٹرائل کورٹ کےفیصلے میں غلطیاں ہیں فی الحال مداخلت نہیں کریں گے۔

2۔۔وکیل قتل کیس، بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل۔جسٹس مظاہر اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر حکم امتناع دے رکھا ہے۔

3۔۔عارف والا میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 3افراد جاں بحق  ہو گئے،ساہیوال روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیا ، پاکپتن روڈ پرٹرالرنے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹی کوکچل دیاجس میں دونوں موقع پردم توڑ گئے۔

4۔۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آ ج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ،،قومی ٹیم برتری ڈبل کرنے کے لیے پُرعزم ، پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ،پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف نے 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزیدخبریں