(امانت گشکوری) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں سماعت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں 2 بجے کیس کی سماعت کا آغاز ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری
کوئٹہ وکیل قتل مقدمہ میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بھی آج ہوگی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ کا حصہ ہونگے۔