برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی 

Aug 24, 2023 | 10:04:AM

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 7روپے سستا ہو گیا ہے۔ 

مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  560 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  صرف ایک غلطی نے عمران خان کو بچالیا؟

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 1 روپے اضافہ ہونے سے 297 روپے فی درجن ریٹ مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8790 روپے میں فروخت ہوگی۔ 

مزیدخبریں