پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہیں، جہاں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سےدریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے پر پاک فوج کی بہاولپور، بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،اس حوالے سے سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ،پاک فوج کی طرف سے پاکپتن میں بھی سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، نرسنگ اسسٹنٹس اور دیگر میڈیکل سٹاف شامل ہے ،سیلاب متاثرین کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں ، سیلاب متاثرین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرض میں ڈوبے شہری نے 5 بچوں اور بیوی پر گولیاں برسا دیں
پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد اور ہیڈ سلیمانکی میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،مقامی لوگوں نے اس موقع سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا اور طبی امداد اور ادویات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاکستان آرمی کا متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
عارف والا میں دریائے ستلج کے مقام پر نورارتھ بند پر پانی کی سطح مسلسل بلند 50کے قریب دیہات خطرے میں پڑ گئے ،درجنوں بستیاں صفا ہستی سے مٹ گئیں ، ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی دریا نے بہا دیں ،ریسکیو 1122 پاک فوج تحصیل انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو سیلابی پانی سے نکال کر فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقلی کا سلسلہ جاری ۔