(24نیوز)روپے کی بےقدری جاری،ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر کی ٹرپل سنچری ،انٹربینک میں ڈالر روپے 58 پیسے مہنگا ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار 300 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 299.64 روپے سے بڑھ کر 300.22روپے کی بلند ترین سطح پر بند ا،ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے،16 ماہ میں امریکی ڈالر 180 روپے سے بڑھ کر 300 روپے سے تجاوز کر چکا ہے،درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 314روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،یورو340روپے ،برطانوی پاؤنڈ399روپے پر مستحکم رہا،اماراتی درہم 50پیسے اضافے سے 86روپے 80پیسے کا ہو گیا،سعودی ریال 20پیسے اضافے سے 84روپے کا ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر شدید پریشر ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر299.01 روپے سے بڑھ کر 299.75 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بچ نکلے؟
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام،100 انڈیکس میں 332 پوانٹس کا اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 47 ہزار 750 کی سطح پر پہنچ گیا۔
12.78ارب روپے مالیت کے 25.15کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ،آج 315 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،174 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ 114 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔