سپریم کورٹ نے راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے،سپریم کورٹ نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
یاد رہے کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
اس کے علاوہ عدالت عالیہ میں نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 25 اگست کو ہوگی جب کہ سپریم کورٹ پانامہ جے آئی ٹی کے والیم ٹن کے حصول کے لئے براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت 22 اگست کوسماعت کرے گا۔
علاوہ ازیں، 2014 میں تحریک انصاف کے اراکن قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے اور وکیل شاہد اورکزئی کی 2014 میں درخواست پر21 اگست 2023 کو سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں کمی