(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کیلئے اسلحہ لائسنس کا اجراء پھر سے شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
اسلحہ لائسنس کھولنے کی سمری اب کابینہ کمیٹی کے سامنے جائے گی،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد عوام کو اسلحہ لائسنس جاری ہونا شروع ہونگے۔
عوام گھر بیٹھے ایپ پر اسلحہ لائسنس کیلئے درخواستیں دے سکیں گے،عوام کو ایپ کے ذریعے ہی آن لائن اسلحہ لائسنس جاری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر بےقابو،تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا