مبینہ پولیس مقابلہ، افغان گروہ کا ایک ڈکیت ہلاک، دوسرا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، مقابلے میں افغان گروہ کا ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق حفاظت خوداختیاری کی حکمت عملی کے تحت پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے۔ایک اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متعدد ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث نکلے، ملزمان سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور شہریوں سے چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
ملزمان نے گزشتہ روز بھی ایک واردات کی تھی۔ ملزمان کی شناخت عمل میں لائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلحہ لائسنس کا اجراء پھر سے شروع کرنے کی منظوری