مہنگی بجلی،جماعت اسلامی کا کل احتجاج، دھرنے کا اعلان

Aug 24, 2023 | 13:04:PM

(طحہٰ ملک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف کل احتجاج کی کال دے دی اور گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنے کا عندیہ دے دیا۔

ملک میں مہنگائی کے بحران کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے متعلقہ افسران کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نگراں وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس بڑہتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے خلاف کل احتجاج بھی کریں گے اور آنے والے وقت میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کرسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:شعیب اختر کی زندگی پر بنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے زرعی ٹیکس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ حکومت ان لوگوں پر ٹیکس کیو ں نہیں لگاتی جن کی ملکیت میں 51 فیصد زمینیں ہیں۔

مزیدخبریں