نورجہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا بھی خطرناک انفیکشن کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا بھی خطرناک انفیکشن کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فورپاز کے ہیڈ عامر خلیلی اور دیگر ماہرین آج چڑیا گھر کا دورہ کریں گے جہاں مدھو بالا ہتھنی کا طبی معائنہ کروایا جائے گا۔ہتھنی مدھوبالا کے بلڈ سیمپل ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نورجہاں کے بعد مدھوبالا بھی خطرناک انفیکشن کا شکار ہو گئی ہے، مدھوبالا کی ویکسی نیشن کے باوجود بلڈ پیراسائیڈ انفیکشن کے اثرات ختم نہیں ہو سکے۔
مدھوبالا کو ٹیسٹ کلیئر آنے پر ہی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ریلوے افسران کو ہفتہ وار 2چھٹیاں دے دی گئیں