کیمپ جیل میں منشیات سپلائی کا انکشاف، کون کون ملوث نکلا؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)کیمپ جیل میں آئس سپلائی کرنے اورپیسے لے کر قیدیوں سے ملاقاتیں کرائے جانے کا انکشاف۔
کیمپ جیل میں آئس سپلائی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا الیکٹریشن نکلا، اسلم بجلی ٹھیک کرنےکےبہانے رات کو مختلف بیرکس میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے تلاشی پر آئس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرادیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ پیسے لیکر قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے والے 3 ملازمین کو نشاندہی پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ حارث توشہ خانہ کیس سے علیحدہ نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر علی کا دعویٰ
جیل حکام کے مطابق منشیات سپلائی کرنیوالے اور رشوت وصول کرنیوالےملازمین کیمروں کی آنکھ میں آگئے،مشکوک حرکات پر الیکٹریشن اسلم کی 2روز قبل تلاشی لی گئی ،الیکٹریشن محمد اسلم سے دوران تلاشی آئس برآمد ہوئی ،تھانہ شادمان میں الیکٹریشن محمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا، کرپشن کرنے پر ہیڈ وارڈر محمد اکرم ،وارڈرعدیل اور بلال انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے جنہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔