جہانگیر ترین کا جڑانوالہ میں کمیونٹی سنٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

Aug 24, 2023 | 13:27:PM

 (ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا،جہانگیر ترین نے عیسیٰ نگری میں چرچ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت افسوس ہوا، کمیونٹی سینٹر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو کام کیا بہت اچھا ہے، جڑانوالہ میں کمیونٹی سنٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیحی اورمسلم پیار محبت کے ساتھ اکٹھے رہ رہے ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں