(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اور سینئر اداکارہ سیما دیو 81 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ سیما دیو 3 سال سے الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما دیو نے 80 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: خواجہ حارث توشہ خانہ کیس سے علیحدہ نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر علی کا دعویٰ
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے دونوں بیٹے بھی فلم انڈسٹری سے ہی منسلک ہیں۔