لاہور ہائیکورٹ:چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف کیس،ہائیکورٹ نےرجسٹرار آفس کااعتراض برقراررکھتےہوئےدرخواستیں خارج کردیں۔
عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ پہلے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کریں پھر پٹیشن دائر کریں،جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بطور اعتراض کیس سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سلیمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔
ضرور پڑھیں:خواجہ حارث توشہ خانہ کیس سے علیحدہ نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر علی کا دعویٰ
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ حارث کے پیش نہ ہونے پر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے عدالتی دائرہ اختیار کا تعین ہونا ضروری تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی 3گراؤنڈز پر سزا معطلی کے لیے دلائل دوں گا،سب سے پہلے عدالت نے دائرہ اختیار کو طے کرنا ہے، اس کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کو اتھارٹی دے رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے 3سال کی سزا سنائی، صدر پاکستان نے 14 اگست کو قیدیوں کی 6ماہ سزا معاف کی، اس لحاظ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6ماہ کی سزا معاف کی جا چکی ہے۔