خواجہ حارث کے منشی کو اغوا کیا گیا،لطیف کھوسہ کا عدالت میں انکشاف

Aug 24, 2023 | 13:40:PM

(فرزانہ صدیق)اسلام آباد ہائی کورٹ  میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کے دوران اہم انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمرا ن خان کے وکیل  خواجہ حارث کے منشی کو اغوا  کیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد ہائیکورٹ میں  پی ٹی آئی چیئر مین کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کر رہے ہیں، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث  عدالت پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا کہ خواجہ حارث پیش نہیں ہو رہے، ان کے منشی کو اغوا کیا گیا تھا، ان کا اس سے متعلق بیان حلفی دے رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:کیمپ جیل میں منشیات سپلائی کا انکشاف، کون کون ملوث نکلا؟ اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ اس سے پہلے اطلاعات سامنے آ ئی تھیں کہ خواجہ حارث نے  عمران خان سے راہیں جد اکر لی ہیں لیکن پھر بیرسٹر گوہر علی نے ان باتوں کی تردید کر دی  تھی اور اب وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ  خواجہ حارث کے منشی کو اغوا کیا گیا اس لیے وہ سماعت پر حاضر نہیں ہو سکے۔ 

مزیدخبریں