رضوانہ کا معائنہ،سر پر گہرے زخم ہیں، میڈیکل بورڈ 

Aug 24, 2023 | 14:59:PM
 تشدد کا شکار رضوانہ کے معائنے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ میں انفیکشن تاحال موجود ہے۔ انفیکشن کی بڑی وجہ رضوانہ کے سر پر گہرے اور بڑے زخم ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) تشدد کا شکار رضوانہ کے معائنے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ میں انفیکشن تاحال موجود ہے۔ انفیکشن کی بڑی وجہ رضوانہ کے سر پر گہرے اور بڑے زخم ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ کے سر پر انفیکشن تاحال موجود ہے، انفیکشن ختم کرنے کیلئے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہے اور غیر ضروری افراد کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کا عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب

اُن کا کہنا تھا کہ غیرضروری لوگ رضوانہ کو ملتے ہیں تو باہر کا انفیکشن بھی منتقل ہوجاتا ہے۔ پلاسٹک سرجنز کی ٹیم آج رضوانہ کی سپیشل ڈریسنگ کریں گی۔ سکن گرافٹنگ کے معائنے کے ساتھ زخموں کی نوعیت کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔