بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی یونٹ کتنے کا ہو گیا

Aug 24, 2023 | 15:26:PM

(24نیوز)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،بجلی کی فی یونٹ قیمت 65 روپے تک پہنچ گئی،کم سے کم فی یونٹ قیمت 22 روپے تک چارج کی گئی۔
لیسکو نے اضافی قیمت بقایاجات کی صورت میں وصول کرنا شروع کر دی،صارفین کو12سے19روز کے اضافی بلز چارج کئے گئے،اضافی بلز 7روپے فی یونٹ کے حساب سےبھجوائےگئے،قیمتوں میں اضافے پرعملدرآمدیکم جولائی سے کیا گیا،رواں ماہ کےبلوں میں گزشتہ ماہ کا اضافی بل بھی شامل کیاگیا۔

100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈصارفین سے22 روپے فی یونٹ ،101یونٹ سے 200یونٹ تک استعمال پرتقریباً32روپے فی یونٹ چارج کیا گیا۔
201سے 300یونٹس تک استعمال پر قیمت تقریباً 37 روپے فی یونٹ ہو گئی،301سے 400 یونٹس تک تقریباً 43روپے فی یونٹ قیمت چارج ہونے لگی۔
401سے 500یونٹ تک تقریباً 47 روپے فی یونٹ کےحساب سے بل چارج کئےگئے،501یونٹ سے 600یونٹ تک 49 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل آنے لگے۔
601سے 700یونٹس تک تقریباً 52 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل چارج کئے گئے،700یونٹ سے زائداستعمال پرصارفین کو ٹیکسز شامل ہونےپر65 روپے فی یونٹ چارج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہفتہ وار 2چھٹیاں  بحال،نیا ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا

مزیدخبریں