(24نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید اضافہ،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مسلم لیگ ق سمیرا ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سمیرا ساہی نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کی، ڈاکٹر مراد راس نے آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سمیرا ساہی کے ساتھ ملاقات کی، ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اورآئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا،اس موقع پرسمیرا ساہی کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے جھٹکے۔۔۔300یونٹس استعمال کرنے پر کتنا بل آئے گا؟ اہم خبر آ گئی