جہانگیرترین سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی ،ملاقات میں پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ و دیگر شامل موجود تھے،ان کے علاوہ علی ترین اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل